پیپلز پارٹی پوری طرح تیار ہے، امید ہے الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرائے گا، آصف زرداری

کراچی (انتخاب نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے مجھے الیکشن کمیشن پر پورا یقین ہے اور ملک ملک شفاف انتخابات کی طرف جارہا ہے۔ ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کیلئے پوری طرح تیار ہے اور مجھے الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہےکہ وہ شفاف الیکشن کرائےگا۔ آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر ماحول میں الیکشن لڑنےکی صلاحیت رکھتی ہے، پورا یقین ہے کہ 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔ سابق صدر نے کہا کہ ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کیلئے سازگار ہے اور الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔ علاوہ ازیں پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے کراچی میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات میں قونصل جنرل حسن نوریان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماو¿ں نے دوطرفہ تجارتی تعلقات میں اضافے پر اتفاق کیا۔ آصف علی زرداری اور ایرانی سفارتکاروں کے درمیان ملاقات کے موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود۔

اپنا تبصرہ بھیجیں