مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر دوبارہ بجلی بم گرانے کی تیاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے بجلی صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر لیں۔ مہنگائی میں پسے عوام کو حکومت بجلی کا ایک اور جھٹکا لگانے کو تیار ہے۔ اس مرتبہ بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی۔بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا۔ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔
Load/Hide Comments