لاپتہ راشد حسین بلوچ کیس،وزارت دفاع کی گرفتاری کی تردید، لواحقین کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے انصاف کا مطالبہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات سے حراست بعد پاکستان میں جبری گمشدگی کے شکار بلوچ سیاسی کارکن کے کیس کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔بلوچستان کے علاقے خضدار سے تعلق رکھنے والے بلوچ سیاسی کارکن راشد حسین بلوچ کی جبری گمشدگی کیس کی شنوائی آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایمان مزاری کی مدعیت میں ہوئی جبکہ عدالت میں آج ڈیفنس منسٹری نے اپنی رپورٹ جمع کرائی-پیر کو ہونے والے اس کاروائی میں اسلام ہائی کورٹ میں وزارت دفاع کی جانب سے پیش ہونے والے افسر نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ بلوچ کارکن راشد حسین نا آئی ایس آئی اور ناہی ملٹری انٹیلجنس کے تحویل میں ہے اور نا ہی ان اداروں نے راشد حسین کو گرفتار کیا ہے-واضح رہے اس سے قبل رواں سال فروری میں عدالت کی جانب جاری نوٹس کے جواب میں وزارت خارجہ کے دفتر نے راشد حسین کی متحدہ عرب امارات سے پاکستان حوالگی کی تصدیق کردی تھی۔اس حوالے سے راشد کے ہمشیرہ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ٹوئٹر پر عدالتی کاروائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ پانچ سالوں سے وہ عدالتوں میں پیش ہوکر اپنے ثبوت فراہم کررہے ہیں عدالتوں کی جانب سے انھیں تاریخ اور کیس کاروائی کو مزید دن بھڑانے کے علاوہ کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے-فریدہ بلوچ نے عدالتی کاروائی کی کاپی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات میرے بھائی کو پاکستان کو حوالے کرنے کا کہ رہا ہے۔ واپسی کی دعویٰ کے بعد اب اپنے ہی بیان سے مُکر گئی ہے تو میرا بھائی ہواء میں غائب ہوا کہاں گیا-انہوں نے کہا ہے کہ راشد حسین کہیں سے بھی لاپتہ ہوا البتہ وہ اس ملک کا ایک شہری ہے ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہمیں اس کے سلامتی کے حوالے معلومات فراہم کرے اور اسکی بازیابی یقینی بنائے-یاد رہے راشد حسین کو سال 2018 میں متحدہ عرب امارات سے حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ منظرعام پر نہیں آسکیں ہیں۔