اسرائیلی مغویوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ مرحلہ وار ہو گا
غزہ(صباح نیوز)اسرائیلی مغویوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ مرحلہ وار کیا جائے گا۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق ایک دن میں 10 اسرائیلی مغوی اور 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہاس کے علاوہ غزہ میں انسانی امداد کے 300 ٹرک خوراک، طبی آلات اور ایندھن غزہ لایا جائے گا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اس سے متعلق ریڈ کراس کے صدر نے قطر میں حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماں سے ملاقات کی ہے۔
Load/Hide Comments