نمی پولیس چیک پوسٹ بیلہ منشیات کی اسمگلنگ میں سہولت کار، یومیہ لاکھوں روپے بھتہ وصولی
اوتھل(یو این اے )نمی پولیس چیک پوسٹ بیلہ کمائی والی مشین بن گئی ذرائع کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے بھتہ وصول کرکے منشیات سمیت کابلی گاڑیاں، ایرانی تیل، چھالیہ اور دیگر ممنوعہ اشیا پار کرائی جاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق لسبیلہ کی قدیمی تحصیل بیلہ کی اہم پولیس کی نمی چیک پوسٹ سے دن میں منشیات، کابلی گاڑیوں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل چھالیہ اور دیگر غیرملکی اشیا کو پار کرنے کے لاکھوں روپے بھتہ وصولی کا انکشاف بیلہ شہر میں منشیات کی فروخت سرعام ہورہی ہیں ایس ایچ او بیلہ کی نظریں چوکیوں پر نوجوان نسل تباہی کی جانب گامزن ایس ایچ او بیلہ میں منشیات کی روک تھام میں مکمل طور ناکام نظر آرہے۔بیلہ میں سرعام منشیات فروخت کی جارہی ہے عوامی حلقوں نے آئی جی بلوچستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہےاور بیلہ میں کسی فرض شناص SHO کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔