عمران خان کی گھریلو زندگی میں مداخلت کا شرمناک مشن شروع کردیا گیا ہے، رحیم کاکڑ

کوئٹہ (یو این اے)ضلع کوئٹہ تحریک انصاف کے صدر سابق میئر ناظم رحیم کاکڑ، سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اب بد خوا حضرات چیئرمین عمران خان کے نجی زندگی تک جاپہنچے جو کہ ایک شرمنا ک عمل کے سواکچھ نہیں ہے باقی عوامی سطح پر اور سیاسی سطح پر کچھ ہاتھ نہ آنے کے بعد گھریلو زندگی میں مداخلت کا ایک بے غیرت مشن شروع کردیا گیا ہے جو کہ ناقابل قبول عمل ہے جس کو اللہ عزت دیں اور 25کروڑ عوام کی محبت حاصل ہوںاسکو کوئی کچھ نہیں کرسکتا ان کی کمزوری کا اندازہ اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ بے شمار کیسوں ایف آئی آر اور بد نام کرنے کے تمام حربوں کے بعد اب آخر ی سطح پر گھر اور چار دیواری میں مداخلت ایک بے غیرت اور شرمنا ک عمل کے سوا کچھ نہیں ہے سب نوٹ کریں کہ چیئرمین عمران خان کے ساتھ اللہ کی مدد اور 25کروڑ عوام کی محبت شامل ہیں انشا اللہ تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو دنائے اسلام کا ہیرو بنائینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں