گوادر میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کو درپیش مسائل کے موضوع پر ایک روزہ قومی ویب نار

کوئٹہ (آن لائن) سی پیک اسٹڈی سینٹر یونیورسٹی آف گوادر کے زیر اہتمام ”چین پاکستان اقتصادی راہداری کو درپیش سیاسی اور معاشی مسائل اور ان کا حل کے موضوع پر ایک روزہ قومی ویب نار کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے مختلف یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے مشہور اساتذہ اور محققین نے شرکت کی ویبینار کے اہم شرکا میں پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد پرو وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی، ڈاکٹر رشید احمد نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، ڈاکٹر گلاور خان ڈین لسبیلا یونیورسٹی اوتھل، ڈاکٹر خالد خان ڈائریکٹر جنرل سروس اکیڈمی بلوچستان، پروفیسر ڈاکٹر جان محمد ڈین سوشل سائنسز گوادر یونیورسٹی شامل تھے جبکہ ڈاکٹر کمبر فاروق ویبینار کے موڈریٹر تھے۔ ویبینار کے شرکا نے سی پیک سے منسلک کلیدی مسائل جیسے کہ سیکورٹی‘ سیاستی، اور معاشی پہلوں کا جائزہ لیا گیا اور اس اہم اقتصادی راہداری کے ساتھ منسلک متعدد چیلنجز اور مواقعات کا بھی وسیع تجزبہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں