شیخ رشید کے ہوتے ہوئے عمران خان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، دھنیش کمار

ڈیرہ مرا د جمالی:وزیر اعلیٰ بلوچستان کے صوبائی مشیر اقلیتی امور دھنیش کمار پلیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو شیخ رشید جیسے وزراء کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں مینگل قبائل پاکستان کے محب وطن قبائل ہیں شیخ رشید کی جانب سے سردار اختر جان مینگل کے خلاف نا زیبا الفاظ کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے نصیر آباد کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی مشیر اقلیتی امور دھنیش کمار نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے بلوچستان کے محب وطن قبیلے اور سردار اختر مینگل کے خلاف توہین آمیز کلمات کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان میں ہر قبیلہ اپنی منفرد حیثیت رکھتا ہے اس طرح سرداراخترجان مینگل بھی ایک سیاسی پارٹی کے سربراہ اور قبائلی سردار ہیں اور شیخ رشید کے ان الفاظ کی بلوچستان کی تمام سیاسی پارٹیوں بمشول بلوچستان کی عوام سخت مذمت کرتی ہے اس سے قبل بھی شیخ رشید نے کورونا وائرس تفتان بارڈر پر زائرین کے حوالے سے بلوچستان حکومت پر بے بنیاد الزام لگایا تھا دھنیش کمار پلیانی نے کہا کہ شیخ رشید کو بلوچستان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے لب و لہجہ پر کنٹرول کرنا ہوگا انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ روز کیے گئے اپنے کلمات پر مینگل قبائل کے سرداراختر جان مینگل اور بلوچستان کی عوام سے معافی مانگیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں