پنجاب میں محکمہ ایکسائز نے ٹیکس وصولی کیلئے خواجہ سراﺅں کی خدمات حاصل کرلیں

لاہور (انتخاب نیوز) محکمہ ایکسائز پنجاب نے نادہند گان سے ٹیکس وصول کرنے کیلئے خواجہ سراو¿ں کی خدمات حاصل کرلیں۔ لاہورکے وحدت روڈ پر تین خواجہ سرا گاڑیاں روک کر شہریوں کو بروقت ٹیکس ادا کرنے کی ترغیب دیتے رہے۔ محکمہ ایکسائز کے ناکوں پر خواجہ سرا علیزے، لبنیٰ اور سجنی خان نے شہریوں کو ٹیکس بروقت ادا کرنے کی ترغیب دی۔ڈائریکٹر ایکسائز چوہدری آصف کا کہنا ہے کہ خواجہ سراو¿ں کی خدمات حاصل کرنے کا مقصد بھیک جیسی لعنت کی حوصلہ شکنی کرنا بھی ہے، ابتدائی طور پر ایک ناکے پر خواجہ سرا ٹیم کا حصہ ہونگے۔ خواجہ سراو¿ں کا کہنا تھا کہ شہری بروقت ٹیکس ادا کریں، گاڑی فوری رجسٹرڈ کروائیں اور اسموگ کا باعث بننے والی گاڑیاں سڑکوں پر مت لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں