یمن کے حوثی گروپ کا بحیرہ احمر میں 2 اسرائیلی جہازوں پر حملہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے حوثی گروپ نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ اتوار کو امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہاز اور دیگر تجارتی بحری جہازوں پر حملے ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو بحیرہ احمر میں ایک امریکی جنگی بحری جہاز اور متعدد تجارتی بحری جہازوں پر حملہ کیا گیا، جو اسرائیل اور حماس کی جنگ سے منسلک مشرق وسطیٰ میں سمندری حملوں میں ممکنہ طور پر ایک بڑے اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ پینٹاگون کے بیان کہا گیا کہ بحیرہ احمر میں ہوئے حملوں سے آگاہ ہیں مزید تفصیلات آنے پر شیئر کریں گے۔ بعد ازاں یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ بحیرہ احمر میں 2 اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حوثی گروپ نے کہا کہ بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی جہاز پر میزائل حملہ اور دوسرے پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ اس سے قبل برطانوی فوج نے بھی بغیر کسی تفصیلات بتائے کہا تھا کہ بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر ڈرون حملہ اور دھماکے ہوئے ہیں۔ پینٹاگون نے اس بات کی نشاندہی نہیں تھی کی کہ حملے کس مقام پر ہوئے، البتہ حوثی باغی کی جانب سے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں