غزہ میں جنگ بندی کے معاملے پر اقوامِ متحدہ مفلوج ہو چکا ہے، وعدہ کر سکتا ہوں کہ ہمت نہیں ہاروں گا،انتونیو گوتریس

اقوامِ متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مفلوج ہو چکا ہے اور انھیں سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مطالبے کی قرارداد کی ناکامی پر افسوس ہے۔جمعے کے روز امریکہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرار داد کو ویٹو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کا اقدام خطرناک اور غیر حقیقی ہو گا۔قطر میں دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ’ادارے کے اختیارات اور ساکھ کو اس فیصلے میں عمل درآمد کروانے میں ناکامی پر شدید نقصان پہنچا ہے۔‘ تاہم انھوں نے مزید کہا کہ ’میں وعدہ کر سکتا ہوں کہ میں ہمت نہیں ہاروں گا۔یہ رائے شماری اس وقت ہوئی جب گوتریس نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کو کونسل کی توجہ میں لانے کے لیے استعمال کیا تاکہ کسی بھی ایسے معاملے کی طرف توجہ دلوائی جا سکے جو ان کی رائے میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے قیام کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔‘ انھوں نے وضاحت کی تھی کہ ہمیں خدشہ ہے کہ اس معاملے کے بعد سے انسانیت سوز کارروائیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں