چمن میں انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، سامان تحویل میں لے لیا

چمن ( یو این اے )اسسٹنٹ کمشنر صدر حبیب احمد بنگلزئی کی خصوصی ہدایات پر تحصیلدار صدر عبد الرازق خان میانی نے چمن شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف سڑکوں پر دوکانداروں کی طرف سے دوکان کے باہر روڈ کے اوپر غیر قانونی طور پر رکھے ہوئے سامان کو اپنے تحویل میں لیکر ضبط کرلیا تحصیلدار نے لیویز فورس کے ہمراہ دکانوں کے باہر پڑا سامان اپنی تحویل میں لے لیا اس موقع پر تحصیلدار نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا اور تجاوزات کی آڑ میں کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی تحصیلدار عبد الرازق خان میانی نے دکانداروں کو سختی سے تاکید کی کہ دکانوں سے سامان ہرگز باہر نہ رکھیں اور فٹ پاتھوں اور روڈ کو عام عوام اور ٹریفک کے آمدورفت کیلئے خالی رکھیں تاکہ عوام الناس کو دشواری نہ ہو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں