حکمرانوں کو مزید وقت دیا گیا تو ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا،جمال شاہ

سبی:مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی سید جمال شاہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے موجودہ حکمرانوں کو مزید وقت دیا گیا تو ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا نوجوان ملک کاآبادی کے ستر فیصد ہے ان کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لئے مسلم لیگ ن ہر فورم پر آواز بلند کررہی ہے مسلم لیگ ن بلوچستان سمیت ملک بھر کے نوجوانوں کو تعلیمی میدانوں میں دنیا بھر سے آگے دیکھنے کی خواہش مند ہے کارکنان مسلم لیگ ن کا پیغام ہر گھر میں لے جانے کے لئے اپنی ذمے داریاں پوری کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما و ایم ایس ایف کے صوبائی ترجمان منیر احمد مسوری بگٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم ایس ایف کے ڈویژن صدر سبی طیب باروزئی، خان موسیٰ خان خجک بھی موجود تھے۔قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما وایم ایس ایف کے صوبائی ترجمان منیر احمد مسوری بگٹی نے سبی سمیت دیگر علاقوں میں مسلم لیگ ن کے کارکناں کے مسئلہ مسائل پارٹی سرگرمیوں علاقائی مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی سید جمال شاہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت پاکستانی معیشت کے لئے کورونا وائر س ثابت ہوئی جس نے معیشت اینٹی لیٹر پر ہے اگر ان کو بوریا بستر گول نہ کیا گیا او مزید وقت دیا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوتا بچے کھچے پاکستان کو محفوظ بنانے کے لئے مسلم لیگ ن کی ضرورت ہے حکمران چوروں لیٹروں کی پشت پناہی کررہے ہیں جنہوں نے آٹا چینی اور پیٹرول کا بحران میں قوم کا اربوں روپے لوٹ لیا مگران کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ فوری طور پر نئی انتخابات کرائے جائیں۔مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی سید جمال شاہ نے کہا طلباء کے حقوق اور ان کو تعلیمی اداروں میں تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے نااہل وفاقی حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچے گی انہوں نے مسلم لیگ ن کے کارکناں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ گھر گھر مسلم لیگ ن کا پیغام لے جائیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کو صوبے بھر میں فعال مضبوط کرنے میں رول پلے کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں