سینئر پروفیسر پر فائرنگ ناقابل برداشت ہے، بی پی ایل اے

کوئٹہ:بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی بیان میں گورنمنٹ ڈگری کالج نوشکی کے سینئیر پروفیسر نقیب احمد پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ پروفیسر نقیب احمد ایک قابل اور سینئیر پروفیسر ہیں جو عرصہ دراز سے بلوچستان میں علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں۔ ان پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی تشویشناک اور ناقابل برداشت ہے۔ بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لئے کالج اساتذہ نامساعد حالات میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ایسے واقعات کالج اساتذہ میں تشویش اور عدم تحفظ کے احساس کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اعلی حکام اور نوشکی ضلعی انتظامیہ پروفیسر نقیب احمد پر فائرنگ کے واقعہ کو سخت نوٹس لیں اور واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کرے۔بی پی ایل اے نے خبردار کیا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی عذر اور کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں