پشین،مغوی بازیاب، ملزم گرفتار
پشین (این این آئی) پشین کے کلی بگڑزئی سےمبینہ طور پر اغواء ہونے والے سید محبوب شاہ کو لیویز فورس نے کامیاب آپریشن کے بعد بحفاظت بازیاب کراکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب پشین کے تحصیل حرمزئی کے گاوں بگڑزئی سیدان سے مسلح افراد نے مسمی سید محبوب شاہ مبینہ طور پر اغوا کیا جس پر مغوی کے بھائی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرائی جس پر ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے خصوصی ٹیم تشکیل دیکر مغوی کی بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔جس پر لیویز ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی سید محبوب شاہ کو بازیاب کراکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نے قلعہ عبداللہ میں سرگرم خانی گروپ کا بطور رکن انکشاف کیا ہے۔
Load/Hide Comments


