خاران میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف مکمل شٹر ڈاﺅن، سیاسی و تاجر تنظیموں کا احتجاج
خاران (آن لائن) خاران میں مسلسل چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں دن دہاڑے لوٹ و مار کی خلاف انجمن تاجران خاران کے زیر اہتمام بازار میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال رہی اور مین بازار چوک پر جلسہ عام منعقد ہوا۔احتجاجی جلسہ سے انجمن تاجران خاران کے صدر شیخ منیر احمد، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ایم پی اے حاجی میر شعیب نوشیروانی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سابق ایم پی اے ثنا بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ڈسٹرکٹ چیرمین حاجی میر محمد جمعہ کبدانی، پیپلز پارٹی کے رہنما مونسپل کمیٹی کے چیئرمین میر نور الدین نوشیروانی، جمعیت علما اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عظمت اللہ،انجمن تاجران خاران کے انفارمیشن سیکرٹری خلیل عالم کبدانی، تحریک لبیک کے رخشان ڈویژن کے صدر مولانا نعمت اللہ حبیبی، نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری یونس بلوچ، سول سوسائٹی کے رہنما سفر خان راسکوئی، سنی تحریک کے رہنما قاری راشید ریکی، جمعیت علما اسلام نظریاتی کے جنرل سیکرٹری مولانا کبیر احمد مجاہد، وکلا کے نمائندے طاہر شہباز راسکوئی، سنی علما کونسل کے صدر مولانا عبیداللہ قاسمی، تحریک لبیک اسلام کے رہنما مولانا عبد القدوس حبیبی، سیاسی سماجی رہنما حاجی ظہیر احمد سرپرہ، انجمن تاجران خاران کے نائب صدر حاجی عبدالغفار مسکانزئی، مولانا اعتزاز آختر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاران پولیس امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے وارداتوں میں ملوث عناصر کی عدم گرفتاری سے عوام اور تاجر برادری میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے لوگ خود کو محفوظ تصور نہیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ جند روز سے خاران شہر چوروں کے رحم کرم پر ہے انتظامیہ کو مسلسل آگاہی کے باوجود کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جارہی ہےڈکیتی میں ملوث چوروں کو فورا گرفتار کیا جائے ورنہ ہم مجبورا بازار کو مزید بند کرکے میں روڑوں پر بیٹھ جائیں گے


