سیاسی رہنماﺅں پر قاتلانہ حملے قابل مذمت ہیں، حکومت تحفظ فراہم کرے، آل پارٹیز کیچ

تربت (نمائندہ انتخاب) آل پارٹیز کیچ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں گزشتہ دنوں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما¶ں سینیٹر کہدہ اکرم دشتی اور امیدوار برائے حلقہ پی بی 27دشت نگور اورمند لالا رشید دشتی کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ سیاسی رہنما¶ں پر حملے قابل مذمت ہیں،سیاسی رواداری کا تقاضا ہے کہ ایک دوسرے کو برداشت کیا جائے کیونکہ سیاست کا خلاءخالی ہونے سے اور حقیقی سیاسی جماعتوں کو کمزور کرنے کی وجہ سے معاشرہ غیر سیاسی عناصر کے ہاتھوں یرغمال ہوگا جو کہ بعض قوتوں کی خواہش بھی ہے اس کا نتیجہ پھر وہی ہوگا کہ ماضی میں یہاں گرا¶نڈ مکمل طورپر ایسے لوگوں کو سونپ دی گئی تھی جہاں سیاست اور سیاسی سرگرمیاں جرم بنے ہیں لہٰذا سرکار سے مطالبہ ہے کہ وہ سیاسی رہنما¶ں کی تحفظ کیلئے انہیں ہر طرح کا تحفظ فراہم کرے اور ایسے حملوں کی روک تھام کرے مکران بالعموم اور کیچ میں بالخصوص سیاسی رہنما¶ں پر پے درپے حملے تشویشناک ہیں سرکار امن وامان کے نام پر اربوں روپیہ خرچ کرنے کے باوجود بھی امن وامان کے نفاذ اور عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ حقیقی سیاسی جماعتوں کو راستے سے ہٹانے اور غیر سیاسی عناصر کو ایک مرتبہ پھر مسلط کرنے کی کوششیں کرنے کیلئے جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کیے جا رہے ہیں لہٰذا سرکار شہری علاقوں اور دیہی علاقوں میں سیاسی رہنما¶ں سمیت عوام کی تحفظ یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں