بارکھان میں بم دھماکہ ،پنجگور سے آئی ای ڈی بر آمد
کوئٹہ (انتخاب نیوز)
پنجگور پنجگور جاوید کمپلیکس کے قریب آ ئی ای ڈی بم برآمد پولیس کے مطابق آئی ای ڈی بم کوکر میں کسی تخرب کاری کیلئے چھپا رکھا تھا پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے آئی ڈی بم کو برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا پنجگور میں ڈپٹی کمشنر آفس میں بم دھماکے اور برآمد کیے گئے بم کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے علاقے میں سکیورٹی آئی الرٹ اور گشت میں اضافہ کردیا ہے
اور دوسری جانب بارکھان کے علاقے میں نامعلوم افراد اسکول پر دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے۔ پولیس کی مطابق جمعرات کو بارکھان کے علاقے ناہڑکوٹ میں میں نامعلوم موٹرسائیکل سوارہائی اسکول پر دستی بم پھینکا جوزوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے
Load/Hide Comments


