انتخابی نتائج کی تبدیلی کیخلاف جے یو آئی اور ایچ ڈی پی کا ڈی سی آفس کوئٹہ کے باہر دھرنا
کوئٹ (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر کے باہر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور جے یوآئی کا احتجاج۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکنان نے نتائج کی مبینہ تبدیلی کیخلاف ڈی سی آفس کے باہر دھرنا دے دیا۔ہزارہ ڈیموکریٹک کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ نے پی بی 42 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ جبکہ قادر نائل نے کہا کہ مجھے پی بی40سے اکثریت حاصل تھی۔ مجھ سمیت ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کے دونوں امیدواروں کے نتائج کو تبدیل کیا گیا۔ جمعیت علماءاسلام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں جمیعت العلماءاسلام کے امیدواروں کے نتائج کو تبدیل کیا گیا۔
Load/Hide Comments


