آبائی حلقے میں شکست، امیر حیدر ہوتی اے این پی کے عہدے سے مستعفی

پشاور(یو این اے)امیر حیدر ہوتی عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کی سینئرنائب صدارت سے مستعفی ہوگئے۔امیر حیدر ہوتی نے استعفی اپنے سوشل میڈیا پیج پر جاری کردیا ، بیان میں ان کاکہنا تھا کہ آبائی حلقوں میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں ، حلقہ عوام نے مجھ پر اعتماد نہیں کیا، پارٹی کی مرکزی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے ادنی رکن کے حیثیت سے باچاخان کے قافلے کا حصہ رہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں