کوئٹہ اور نوشکی سے مزید 2 نوجوان لاپتا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سے ایک اور نوجوان لاپتا۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے کہا گیا کہ ناصر دینار زئی ولد محمد عالم سکنہ کلی بنگلزئی سبزل روڈ کو 7 فروری کی شام اس کے گھر سے لاپتہ کیا گیا۔لواحقین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے انکی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں نوشکی سے گولڈ میڈلسٹ نوجوان جبری لاپتہ۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کو شکایت موصول ہوئی کہ گزشتہ دنوں نوشکی سے بولان ٹیکو انڈو انسٹی ٹیوٹ کے گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی ہارون بلوچ کو جبری لاپتہ کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں