پرویز الٰہی پر جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس، جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد(یو این اے)اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی۔انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کی عدم دستیابی کی وجہ سے کیس کی سماعت ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔عدالت میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی حاضری لگائی گئی جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 29 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں