آصف زرداری کا متوقع دورہ کوئٹہ، حکومت سازی کیلئے اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان

کراچی (انتخاب نیوز) انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل، سابق صدر آصف علی زرداری کوئٹہ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق زرداری بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی تشکیل کے لیے کوئٹہ میں اہم ملاقاتیں کرینگے۔ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ ملکر حکومت بنانے پر مشاورت کی جارہی ہے۔ زرداری بلوچستان میں حکومت سازی کے مشن کو کوئٹہ میں اہم ملاقاتوں کے ذریعے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ پیپلز پارٹی سے بلوچستان میں متعدد آزاد اراکین بھی رابطے میں ہیں۔ صدر زرداری کوئٹہ میں اپنی بیٹھک کے دوران پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدواروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں