پی بی 7 زیارت کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا عمل جاری
ہرنائی (انتخاب نیوز) بلوچستان سمبلی کے حلقہ پی بی 7 زیارت پر آج 12پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا عمل شروع۔ ری پولنگ زیارت کی تحصیل سنجاوی کی ہے۔ شدید بارش کی باوجود سنجاوی کے پولنگ اسٹیشن پر لوگوں کا رش ہے۔ بارش کے باعث راستے خراب ہونے کے باوجود بھی لوگ گاڑیوں کو دھکے دیتے ہوئے ووٹ کاسٹ کرنے جارہے ہیں۔ سنجاوی کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر 12511 ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔ 8 فروری کے انتخابات میں چند پولنگ اسٹیشن پر لڑائی جھگڑے کی وجہ سے 12 پولنگ اسٹیشن پر ٹرن آﺅٹ نہ ہونے کی برابر تھا۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی نور محمد خان دمڑ نے الیکشن کمیشن میں مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کرنے کی درخواست دی تھی ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حاجی نورمحمد خان دمڑ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ری پولنگ کرنے کی منظوری دی۔
Load/Hide Comments


