بلوچستان میں سینیٹ کی تین نشستوں پر ضمنی انتخاب، مزید دو امیدوار دستبردار ہوگئے
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان سے سینیٹ کے ضمنی انتخابات سے مزید دو امیدواردستبردار ہوگئے ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار طارق حسین اور شکیل احمد درانی دستبردار ہوگئے دو امیدواروں کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد اب تین نشستوں کے لئے7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا سینیٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کل 14 مارچ کو صبح 9 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
Load/Hide Comments


