نوشکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص قتل، 3 زخمی

نوشکی (نامہ نگار) نوشکی میں مسلح افراد کی مرکزی شاہراہ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو شدید زخمی، سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار۔ تفصیلات کے مطابق عید کے تیسرے روز مغرب کے بعد درجنوں مسلح افراد نے سلطان چڑھائی کے مقام پر مرکزی شاہراہ پر ٹریفک روک کر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد عام شہری ہیں۔ ایف سی اور اے ٹی ایف کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔ لاش اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں