حبیب جالب بلوچ کی صاحبزادی کا بی ایس او کے پلیٹ فارم سے سیاست شروع کرنے کا اعلان

کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا ہے بی ایس او بلوچ قوم کی نظریاتی و قومی سیاست کی بنیادی اساس ہے شہیدوں کے فکر و فلسفلے پر کاربند رہ کر ہی چیلنجز مقابلہ کرسکتے تمام بلوچ طلباء و طالبات کی بی ایس او میں شراکت داری و تنظیم کو طاقت ور و منظم کرنے کے لئے جدوجہد کررہے ہے منفی طرز سیاست کے خاتمے کے لئے ضروری ہے تمام نوجوان طلباء کے ساتھ طالبات بھی بی ایس او میں اپنا یکساں کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں معروف سوشل فیمیل ایکٹیوسٹ اور شہید گلزمین حبیب جالب بلوچ کے صاحبزادی میران سریگ جالب بلوچ کے بی ایس او میں شمولیت کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کہا جالب بلوچ کے صاحبزادی نے بی ایس او میں شمولیت کا اعلان شہید جالب کے رہاش گاہ پر کیا جہاں انکے ہمراہ انکے بھائی شہید جالب کے فرزند ہیبتان حبیب جالب بھی تھے اس موقعے پر بی ایس او کے مرکزی چیئرمین کے ہمراہ بی ایس او کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبر اقبال بلوچ حفیظ بلوچ کوئٹہ زون کے آرگنائزر صمند بلوچ پریس سیکرٹری ناصر زہری بلوچ زونل آرگنائزئنگ کمیٹی کے ممبر عزیز اللہ بلوچ بھی موجود تھے چیئرمین نزیر بلوچ نے مزید کہا کہ شہید حبیب جالب بلوچ جدید بلوچ نیشنلزم و فکری جدوجہد کے ایک اہم نام تھے انہوں نے ہر دور میں پرامن سیاست باشعور عمل دلیل و شائستگی کے زریعے قومی مباحثے کو آگے بڑھایا انکی جدوجہد انکے خاندان سمیت تمام بلوچ قوم کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی شہید کی صاحبزادی کی بی ایس او میں شمولیت اس بات کو واضح کرتی ہے کہ بی ایس او ہی شہداء کی سیاسی وارث تنظیم ہے انکے فکر و نظریات کی حفاظت بی ایس او ہی کرے گی انہوں نے بی ایس او کے قومی نظریاتی سیاست میں میران جالب بلوچ کی شمولیت کو تنظیم کے لئے حوصلہ افزاء قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے والد محترم شہید حبیب جالب بلوچ کے نقش قدم پر چل کر قوم کی رہنمائی کرینگے ۔
بی ایس او میں باقائدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے شہید گلزمین حبیب جالب بلوچ کے صاحبزادی
گودی میران سریگ حبیب جالب بلوچ کاکہنا تھا کہ بلوچستان شہیدا کی سرزمین ہیں ،اور مجھے فخر ہے کہ میرے والد شہید گل زمین بی ایس او کے چیئرمین رہے ہیں اور اسی بی ایس او کی پلیٹ فارم سے ہم آگے بڑھ رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بی ایس او علم پھیلانے اور علم حاصل کرنے کی آئینی پاسداری کو یقینی بنائے ،بلارنگ ونسل طلبا میں علم کو فروغ دیں ، جب تک طلبا علم وہنر کے ہتھیار سے لیس نہیں ہوں گے یہ خطہ ترقی نہیں کرسکتا ،میران جالب بلوچ نے کہا کہ بی ایس او کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ و دیگر مرکزی قیادت کے ساتھ مسلسل نشست منعقد ہوئے اور بی ایس او میں میری شمولیت کا مقصد اپنی قوم کو علم وترقی سے روشناس کرانا اور خصوصا خواتین میں شعوراجاگر کرنا ہے کہ علم دوستی ہی ترقی کا راستہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں