تفتان، چوری کی گئی گاڈی،اسلحہ اور مسافروں سے لوٹے گئے سامان بر آمد

تفتان :اسسٹنٹ کمشنر تفتان کی سربراہی میں لیویز فورس کی کارروائی کلی زورآبادنوکنڈی کے ایک گھر سے ڈکیتی میں شامل گاڑی اسلحہ اور مسافروں سے لوٹے گئے سامان بر آمد تفصیلات کے مطابق لیویز نوکنڈی کو اطلاع ملی کے تاہونگ کے ایریا میں ایک ڈبل کیبن گاڑی میں سوار ڈاکو گاڑیوں کو لوٹ رہے ہیں جس پر رسالدار نوکنڈی نبی بخش نائب رسالدار حاجی غلام دستگیر بڑیچ حوالدار عطا اللہ محمدزئی اور دیگر اہلکار موقع پر پہنچ گئے لیویز کو دیکھتے ہوئے ڈاکو اور لیویز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور موقع پر لیویز نوکنڈی نے ایک شخص کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا بعد میں اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد وارث کی سربراہی میں گرفتار شخص کی نشاندہی پر کلی زورآبادنوکنڈی کے ایک گھر میں چھاپہ مار کر گھر سے اسلحہ لوگوں سے لوٹے گئے سامان بوٹ موبائل-فون گولیاں برآمد کرلی اور گھر میں موجود دو مزید افراد کو گرفتار کر لیا اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد وارث رسالدار نوکنڈی نبی بخش نائب رسالدار حاجی غلام دستگیر بڑیچ نائب رسالدار تفتان در محمد حوالدار عطا محمداور دیگر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ تاہونگ کے ایریا میں ڈاکووں کا ایک گرو لوگوں کو لوٹ رہا ہے جس پر کاروائی کے دوران مذکورہ مقام سے ایک شخص کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کرکے ایک ڈبل کیبن گاڑی برآمد کرلیں گئی اور مذکورہ شخص کی نشاندہی پر کلی زورآبادنوکنڈی کے ایک گھر پر چھاپہ مار کر لوگوں سے لوٹے گئے سامان جن میں موبائل-فون بوٹ اسلحہ گولیاں جیکیٹ سمیت دیگر اشیا برآمد کرلی گئی ہیں گرفتار ملزمان سے تفتیش کرکے چوری اور ڈکیتیوں میں ملوث مزید لوگوں کو گرفتار کرلیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد وارث نے کہا کہ ڈاکووں کے سرکوبی اور علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوشش کی جارہی ہے کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور جہاں کہی انہیں ایسے سرگرمیاں نظر آئیں فوری انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ ملزمان کے خلاف بروقت کارروائی کی جاسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں