یونانی حکومت نے پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان کے داخلے پر پابندی لگا دی

اسلام آباد(آن لائن) یونانی حکومت نے مونا خان کے یونان میں داخلے پر پانچ سال کی پابندی لگا دی جبکہ انہیں 20 دن میں یونان چھوڑنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ، سفارتی ذرائع کے مطابق مونا خان کا نام شینجن انفورمیشن سسٹم میں ڈال دیا گیا ہے،یونان سے کسی دوسرے شینجن ملک میں جانے پر پورے شیجن ممالک پر پابندی لگ جائے گی،پاکستان سے وہ یونان کے علاوہ کسی بھی شینجن ملک میں جاسکتی ہے ،مونا خان کا نام گرفتاری سے 24 گھنٹے قبل نیشنل سیکورٹی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا،سفارتی ذرائع کے مطابق یونانی انتظامیہ نے نیشنل سیکورٹی فہرست میں نام شامل کرنے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا،یونان میں مقامی طور پر پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان کے خلاف باقاعدہ سوشل میڈیا مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں