سی پیک منصوبوں اور چینی ورکرز کی سیکورٹی، اضافی فنڈز جاری کرنے کی منظوری

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے سی پیک منصوبوں اور چینی ورکرز کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اذئی بی کو سی پیک منصوبوں کیلئے 20کروڑ روپے مزیدجاری کیے جائیں گے ، وزیراعظم کی توثیق کے بعد اضافی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق چینی انجینئرز پر حالیہ دہشت گردانہ حملہ کے بعد سکیورٹی مزید سخت کرنے کافیصلہ کیا گیا، پاکستان دشمن انٹیلی جنس ایجنسیز سی پیک منصوبوں کوسبوتاڑ کرنے کے درپے ہیں، اضافی فنڈز سے پاکستان دشمن انٹیلی جنس ایجنسیزکے منصوبوں کو کاﺅنٹر کیا جائے گا۔خیال رہے وزیراعظم نے چینی انجینئرز اور ورکرز کی سکیورٹی یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی ہے۔واضح رہے 26مارچ کو خیبرپختونخوا کے شہر بشام کے قریب چینی انجینئرز کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 5چینی باشندے جان کی بازی ہار گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں