پشین سے15سالہ لڑکے کی لاش برآمد

پشین: پشین کے قریب کلی ملیزئی سے بچے کی لاش برآمد، خبر ملتے ہی گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی۔آمدہ اطلاعات کے مطابق منگل کے سہ پہر پشین کے نواحی گاؤں کلی ملیزئی میں کھیت سے پندرہ سالہ حید ر علی ولد صحبت خان سکنہ کلی ملیزئی کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے لاش کو سول ہسپتال پشین منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے کوئٹہ ہسپتال ریفر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں