سام بانڈہ آئل فیلڈ پر مسلح افراد کا حملہ پسپا، علاقے میں سرچ آپریشن
پشاور (انتخاب نیوز) کرک میں سام بانڈہ آئل فیلڈ پر مسلح افراد نے حملہ کیا، جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناکام بنا دیا۔ پولیس اور مسلح افراد میں شدید فائرنگ ہوئی، جس کے بعد پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی مزید نفری روانہ کی گئی۔ حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا، تاہم پولیس کی جانب سے حملہ پسپا کردیا گیا۔ پولیس نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ڈی پی او خانخیل خود آپریشن کو لیڈ کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


