اسٹیل ملز کی بحالی کا کوئی امکان نہیں، صرف اسکریپ میں بکے گی، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری فہرست سے ہٹا دیا ہے کیونکہ اس کی نجکاری ہو نہیں رہی، اسٹیل ملز اب سندھ حکومت کو دے دی گئی ہے اسے وہی چلائیں گے۔ سینیٹ وقفہ سوالات میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری فہرست سے ہٹا دیا ہے کیونکہ اس کی نجکاری ہو نہیں رہی، اب اس کے 1500 ایکڑ پر ایکسپورٹ پراسیسنگ زون بنا رہے ہیں، چین اپنی انڈسٹری وہاں ری لوکیٹ کرنا چاہتا ہے، چین سمیت مزید ممالک اس میں اپنی فیکٹری لگانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ رانا تنویر نے کہا کہ اسٹیل ملز کی 750 ایکڑ زمین سندھ حکومت کو مل گئی ہے، سندھ حکومت اب نئی اسٹیل مل لگائے گی یا اسی کو بحال کرےگی۔ اسٹیل ملز اب سندھ حکومت کے پاس ہی ہے وہی چلائیں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 24-2023 کا اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں میں ایک ہزار ارب روپے کا خسارہ برداشت نہیں کرسکتے، اسٹیل ملز کی بحالی کا کوئی امکان نہیں، صرف اسکریپ میں بکے گی، اسٹیل ملز میں لوگ بیٹھے ہیں، گیس بھی استعمال ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں