کرم ، سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ،5 اہلکار جاں بحق

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)قبائلی ضلع کرم کے علاقے صدہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب آئی ای ڈی حملہ ،دھماکے میں 5 اہلکار جاں بحق اور 1 زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرم کے علاقے صدہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ میں 5 اہلکار جاں بحق ہو گئے ، جاں بحق اہلکاروں میں حوالدار عقیل احمد، لانس نائیک محمد طفیراورسپاہی انوش رفون ،سپاہی محمد اعظم خان اور سپاہی ہارون شامل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں