عمران خان سے اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈا پور کی ملاقات

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ملاقات کی ہے۔علی امین گنڈا پور ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ اور عمران خان کی ملاقات تقریبا سوا گھنٹہ تک جاری رہی۔ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا کی صورتحال، اور سیاسی حالات پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وفاقی حکومت سے ہونے والی بات چیت کے بارے میں بھی بانی چیئرمین کو آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں