قومی اسمبلی میں وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ روپے سمیت دیگر مطالباتِ زرمنظور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد سمیت دیگر مطالباتِ زر منظور کرلیے گئے۔ نئے مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ کی قومی اسمبلی سے شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔ ایوان میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے مطالبات زر منظور کرلے گئے جس میں وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد کے 4 مطالبات زر منظور کیے گئے۔ علاوہ ازیں انٹیلی جنس بیورو کا 18 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد، اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کے لیے ایک ارب 36 کروڑ روپے سے زائد، ہوا بازی ڈویژن کے 26 ارب 17 کروڑ 10 لاکھ 93 ہزار کے 3 مطالبات زر منظور کرلیے گئے۔ اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کے 7ارب 26 کروڑ 72 لاکھ 26 ہزار کے 2، وزارتِ تجارت کے 22 ارب 73 کروڑ 57 لاکھ 47 ہزار روپے کے 2، مواصلات ڈویژن کے 65 ارب 31 کروڑ 50 لاکھ 59 ہزار کے 4 اور دفاعی پیداوار ڈویژن کے 4 ارب 87 کروڑ 9 لاکھ 50 ہزار روپے کے 2 مطالباتِ زر منظور کرلیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں