سبی، دو گروہوں میں تصادم، 3افراد زخمی

سبی:بلو چستان کے ضلع سبی میں گاؤں لنڈی کھوسہ میں زمین کے تنازع پر2 گروپوں میں لڑائی جھگڑے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈھاڈر ہسپتال منتقل کر دیا گیا اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سبی میں گاؤں لنڈی کھوسہ میں زمین کے تنازع پر2 گروپوں میں لڑائی جھگڑے میں 3 افرادمحمد ابراہیم ولد غلام رسول،دلوش ولد ابراہیم اور صالح خان ولد برکت قوم کھو سہ زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں کو فوری طو ر پر ایدھی ایمبولیسز کے ذریعے ڈھاڈر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں