کوئٹہ، وکیل پر حملے کیخلاف وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا

کوئٹہ؛بلو چستان کی وکلا ء تنظیموں کی جا نب سے اصغر پا نیزئی ایڈووکیٹ پر حملہ کے خلا ف جمعرات کے روز بلو چستان ہا ئی کورٹ اور ماتحت عدالتوں سے بائیکاٹ کیا گیا جس کی وجہ سے عدالتوں کے احا طے ویران جبکہ سائلین اور قیدی پریشان نظر آ ئے۔ تفصیلا ت کے مطابق بلو چستان کی وکلا ء تنظیموں نے گزشتہ روز کو ئٹہ کے علا قے جناح روڈ پر اصغر پا نیزئی ایڈووکیٹ پر ہو نے والے حملے کے خلا ف عدالتی با ئیکا ٹ کیا گیا جس کی وجہ سے بلو چستان ہا ئی کورٹ،ضلعی کچہری،سیشن کو رٹ سمیت دیگر عدالتوں کے احا طے ویران اور سائلین و قیدی پریشان نظر آ ئے وکلا ء کے عدالتی با ئیکا ٹ کے باعث اکثر مقدمات کی سما عت میں پیش رفت نہ ہو سکی اور انہیں نئی تاریخ دے دی گئی۔یا د رہے گزشتہ روز کو ئٹہ کے جناح روڈ پر اس وقت اصغر پا نیزئی ایڈووکیٹ کو فا ئرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا تھا جب وہ اپنے چیمبر میں مو جو د تھے۔اصغرپا نیزئی ایڈووکیٹ پر حملے کے خلا ف وکلا ء تنظیموں ڈسٹرکٹ با ر ایسو سی ایشن کو ئٹہ، ہا ئی کو رٹ با ر ایسو سی ایشن اور بلو چستان با ر کونسلکی جا نب سے عدالتی با ئیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا بلو چستان با ر کو نسل کے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے وکیل اصغر پانیزئی پر قاتلانہ حملے کے خلاف آج24جولائی بروز جمعہ کو بھی وکلا ء کی جا نب سے صو بہ بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا بلوچستان بار کونسل کے ایک اعلامیہ کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے بلوچستان کے تمام بار باڈیز کے ساتھ مشاورت کے بعد سخت لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں