بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے اربوں ڈالر لگا رہا ہے، ضیا لانگو

کوئٹہ/پشاور:وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے اربوں ڈالر لگا رہا ہے بھارت کی طرف سے ہمارے کچھ ناراض دوستوں خاص کر بلوچستان کے سادہ لوح اور سچے پاکستانیوں کو بہکانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے مگر بلوچستان کے محب وطن عوام آج تک بھارت کے ارادوں کی راہ میں اڑے ہوئے ہیں اور یہی اس کی ناکامی کی وجہ ہے یہ بات انہوں نے جمعرات کو پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اب امن امان کی حالت کافی بہتر ہوئی ہے،ہندوستان پاکستان اور بلخصوص بلوچستان میں امن امان کی خرابی کے لئے پیسے لگا رہا ہے سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروئیاں کی ہیں جس کے بعد بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے کافی بہتر ہے اگر ہماری سیکورٹی فورسز کی قربانیاں نہ ہوتیں تو انڈیا چاہتا کہ یہاں روز ایک دھماکہ ہو۔میر ضیا ء لانگو نے کہا کہ این ایف سی میں صرف بلوچستان کا ہی نہیں تمام صوبوں کے شیئر پر کٹ لگا ہے ماضی میں بھی این ایف سی میں بلوچستان کی نمائندگی غیر مقامی افراد نے کی ہے این ایف سی ایوارڈ میں زیادہ اہمیت دلائل کی ہے اگر کوئی شخص بہتر انداز میں صوبے کا کیس اور دلائل دیکر وفاق کو قائل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو اسے رکن مقرر کرنے میں کوئی حرج نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں