اتحادی جماعت کے ناطے پی ٹی آئی بلو چستان کے مسائل حل طلب ہیں،اسد عمر

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر برائے پلاننگ کمیشن اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے مسائل جائز ہیں اس سلسلے میں پارٹی رہنماؤں کے تحفظات سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا بلکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ بھی ملاقات کر کے اس حوالے سے بات چیت کرینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ ریجن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی موجود تھے جبکہ وفد میں کوئٹہ ریجن کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ،سینئرنائب صدر سید ظہور آغا،جنرل سیکرٹری باری بڑیچ،فیصل دہوار اور دیگر شامل تھے وفد نے وفاقی وزیر اسد عمر کو پی ٹی آئی کوئٹہ ریجن سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور بتا یا کہ اتحادی جماعت کے ناطے پی ٹی آئی بلو چستان کے مسائل حل طلب ہیں اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے پارٹی رہنماؤں کے مسائل سنیں اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان میں اتحادی جماعتوں بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان تحفظا ت جائز ہیں ان مسائل پر وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر کے انہیں صورتحال سے آگاہ کروں گا بلکہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی ان مسائل پر بات چیت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں