سلمان شہباز شریف خاندان کے امیرترین فرد

لاہور:سابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز خاندان کے امیر ترین فرد ہیں۔نجی ٹی وی نے نیب کی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان شہباز فیملی کی 16 کمپنیوں میں 2 ارب 56 لاکھ 22 ہزار 700 شیئرز کے مالک ہیں،سلمان شہباز نے 8 کمپنیوں میں 51 کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار 806 روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے،سلمان شہباز کے پاس چنیوٹ پاور میں 1 ارب 70 کروڑ 86 لاکھ 36 ہزار کے شیئرز ہیں،سلمان شہباز کے پاس چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں کروڑوں روپے مالیت کی 209 کنال زرعی اراضی بھی ہے۔ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سلمان شہباز کے پاکستان میں 10 جبکہ لندن میں 1 بینک اکاؤنٹ ہے۔ دستاویزات کے مطابق سلمان شہباز جن کمپنیوں کے شیئرز ہولڈرز ہیں ان میں شریف ڈیری، شریف پولٹری فارمز، شریف ملک پروڈکٹس،مدنی ٹریڈنگ، مدینہ کنسٹرکشن، رمضان شوگر مل، چینوٹ پاور، کرسٹل پلاسٹک، حمزہ سپننگ، رمضان انرجی، اے جی انرجی،العربیہ شوگر مل، محمد بخش ٹیکسٹائل اور یونی ٹاس سمیت دیگر کمپنیاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں