ہمیشہ سنتے آرہے کہ حکومت کل گئی حکومت آج ہی جائے گی مگر ایسا ہرگز نہیں ہوتا،ظہور بلیدی

اوتھل:صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ ہر بننے والی حکومتوں کے خلاف ہم ہمیشہ سنتے آرہے کہ حکومت کل گئی حکومت آج ہی جائے گی مگر ایسا ہرگز نہیں ہے بہتر حکومت ہمیشہ اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرتی ہے اسی طرح موجودہ حکومت کے خلاف بھی اپوزیشن کے جانب سے یہی باتیں سننے کو مل رہی کہ حکومت آج جائے گی کل جائے گی لیکن موجودہ حکومت الحمد اللہ اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریگی اور موجودہ حکومت کے دور میں بلوچستان وہ ترقی کریگا جو پہلے کبھی نہیں کی ہے وزیراعلی بلوچستان جام میر کمال خان بہتر انداز میں حکومت چلا رہے ہیں جگہ جگہ وہ ترقیاتی کام ہورہے ہیں جو سب کو نظر آرہے ہیں اور عوامی مفادات کو مدنظر رکھ کر اسکیمات فراہم کررہے ہیں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی آگئی ہے انشا اللہ جلد کرونا وائرس کا خاتمہ ہوجائیگا محکمہ خزانہ میں واضح بہتری لائی ہے سائیلین کے مسائل فوری حل ہورہے ہیں ان خیالات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ارمابیل پریس کلب اوتھل کے صحافیوں رفیق تبسم۔پیربخش کلمتی کلمتی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہر عام و خاص آدمی کی زندگی متاثر ہوئی ہے مگر الحمد اللہ حکومت بلوچستان کے بہترین اقدام کی وجہ سے حالات بہتر سمت کی جانب گامزن ہیں محکمہ خزانہ میں سائلین کے مسائل فوری طور پر حل ہورہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ ہوں اور وزیراعلی بلوچستان نواب جام میر کمال خان عالیانی کی قیادت میں عوام کے جائز و بنیادی مسائل فوری طور پر حل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومتوں کے خلاف باتیں تو ہوتی رہتی ہیں اور ہر ایک حکومت کے خلاف یہ بات تو عام ہوچکی ہے کہ حکومت کل گر جائے گی مگر ایسا ہوتا نہیں ہے اور موجودہ حکومت کے خلاف بھی یہی باتیں ہورہی ہیں مگر الحمد اللہ موجودہ حکومت بہتر انداز میں صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے اور انشا اللہ موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریگی اور ان پانچ سالوں کے دوران جگہ جگہ پر حکومت بلوچستان کے کارنامے نظر آئیں گے پہلے ہمیشہ کاغذوں میں ترقی دیکھی ہے اور اب ترقی زمین پر نظر آرہی ہے موجودہ حکومت نے پی ایس ڈی پی میں بڑے بڑے منصوبے شامل کیئے ہیں جو عوامی مفادات میں ہیں اور ہماری حکومت ایک عوامی حکومت ہے جو بہتر انداز میں عوام کے مسائل حل کررہی ہے اور عوام کے جائز مسائل فوری طور پر حل ہورہے ہیں اور عوام کے دہلیز پر ان کے مسائل حل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بھی کافی حد تک بہتر ہوئی ہے اور دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک بہترین عوام دوست فری ٹیکس بجٹ پیش کیا ہے اور اس بجٹ سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا اور انشا اللہ ترقیاتی منصوبوں کے قیام سے صوبے میں واضح خوشحالی آئیگی اور غربت کا بھی خاتمہ ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر کام جاری ہے اور سی پیک بلوچستان بلخصوص گوادر کا جھومر ہے اور سی پیک سے بلوچستان میں خوشحالی آئیگی بلاوجہ یہ واویلہ کیا جارہا ہے کہ سی پیک منصوبے کا کام رک گیا ہے مگر ایسا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ترقی کے عمل میں موجودہ حکومت نے ایک اہم پیش رفت کی ہے تمام محکموں میں بہتری لائی گئی ہے اور غلط کام کرنے والے افسران ٹھیکیداران انجینئرز کے خلاف قانونی کاروائی کی جارہی ہے اور ترقیاتی کاموں کا مسلسل وزیراعلی بلوچستان جام میر کمال خان عالیانی خود نگرانی کررہے ہیں تھے تاکہ ان کاموں کا معیار پائیدار ہو اور عوام کو فائدہ مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں