کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ، ژوب، لسبیلہ، زیارت، خضدار، قلات، موسیٰ خیل، بارکھان،کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف ڈیموں میں پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوا تاہم بارشوں سے کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، بارش کی وجہ سے صوبے بھر میں جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں