پنجاب یونیورسٹی نے زیر تعلیم طالبہ و بی وائے سی رہنما سعدیہ بلوچ کو معطل کر دیا گیا
کوئٹہ (پ ر)پنجاب یونیورسٹی نے زیر تعلیم بی وائے سی رہنما سعدیہ بلوچ کو معطل کردیا ہے، پنجاب یونیورسٹی نے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والی قانون کے طالب علم اور بلوچ ایکٹیوسٹ سعدیہ بلوچ کو معطل کردیا ہے،اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 10.06.2024 کو بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء نے بغیر اجازت یونیورسٹی کے احاطے میں ایک غیر قانونی ریلی نکالی۔ ریلی کے اختتام پر سعدیہ بلوچ ولد صلاح الدین نے دوسرے طلباء کے سامنے اپنی تقریر کے دوران انتہائی قابل اعتراض اور پروپیگنڈہ الفاظ کا استعمال کیا۔یونیورسٹی سیکیورٹی آفس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ طالب علم کی کارروائیاں یونیورسٹی کے نظم و ضبط کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور تعلیمی ادارے کی سالمیت اور مفاد کے خلاف ہیں۔ طالب علم کے اس طرز عمل اور رویے سے یونیورسٹی کی ساکھ بری طرح مجروح ہوئی ہے۔ یونیورسٹی سیکیورٹی آفس نے درخواست کی کہ مذکورہ طالبہ کو فوری طور پر اگلے احکامات تک معطل کیا جائے مذکورہ بالا کو مدنظر رکھتے ہوئے، وائس چانسلر، پنجاب یونیورسٹی ایکٹ 1973 کے ضابطے 5، 6، 7 اور 8 کے تحت طلباء کے ضابطہ اخلاق سے متعلق اور طالب علم کی جانب سے جمع کرائے گئے انڈر ٹیکنگ کی خلاف ورزی پر سعدیہ بلوچ کو یونیورسٹی کے رولز سے فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔