کسی کے خلاف ہیں نہ ہی کسی کو اپنا حق ہڑپ کرنے دینگے، اصغر خان اچکزئی

قلعہ سیف اللہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اولسی مفادات کے بر خلاف کسی کیساتھ کسی صورت ایک انچ بھی جانے کیلئے تیار نہیں عوامی نیشنل پارٹی شہدا اور اکابرین کی امانت ہے اس میں خیانت کا سوچ بھی نہیں سکتے جب تک اشرافیہ حقیقی جمہوریت کو تسلیم نہیں کرتے ملک معاشی وسیاسی استحکام حاصل نہیں کرسکتا ان خیالات کاظہار انہوں نے ملک حمید میرزئی ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی احسان اللہ کاکڑ کے ہمراہ قلعہ سیف اللہ میں پارٹی کارکنوں اور ذمہ داران سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی سنئیر نائب صدر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی مرکزی نائب صدر ملک عثمان خان اچکزئی صوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین صوبائی جوائنٹ سیکرٹری ہدایت اللہ کاکڑ رکن مرکزی کمیٹی عبیداللہ عابد ضلعی صدر حاجی عبدالمالک کاکڑ صوبائی سالار اعلی غنی دارنی خان زمان کاکڑتحصیل صدور حاجی محمد خان حاجی جبار کاکڑ انجنئیر رسد خان کاکڑ حاجی شفیع میرزئی معصوم میرزئی گل شیر اور دیگر بھی موجود تھے اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ فعال ومنظم تنظیم کے بغیر اکابرین کے متعین کردہ اہداف کا حصول ممکن نہیں عوامی نیشنل پارٹی کو معرض وجود میں آئے 34 سال بیت گئے اکابرین نے ملک کے اندر جمہوری ماحول کی پرورش کیلئے انتہائی نامساعد حالات کے باوجود ناقابل فراموش قربانیاں دیں اور آج ملک کے اندر کمزور ہی سہی جمہوریت ہمارے اکابرین کی کاوشوں کی مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ یہاں جھگڑا حقوق کی ہے جو وسائل اللہ تعالی کی جانب سے پشتونوں کی سرزمین پر عطا کئے گئے ہیں اس پر پہلا حق ہمارے بچوں کا ہے ہم کسی کے خلاف نہیں لیکن کسی کو اپنا حق ہڑپ کرنے نہیں دینگے اس کیلئے ہم آوازاٹھاتے رہینگے چاہے کسی کو اچھا لگے یا برا اور لوگوں کو اپنے حقوق سے باخبر رکھنے کیلئے قومی ذمہ داری پوری کرتے رہینگے اس سے پہلے ملک حمید میرزئی نے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں پارٹی رہنماں اور کارکنوں نے کسی کثیر تعداد میں شرکت کی دریں اثنا باچاخان مرکز سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہدا 8اگست سانحہ سول ہسپتال کی چوتھی برسی کے تیاریوں کے مناسبت سے ضلع پشین کے صدر عبدالباری کاکڑ نے تحصیل پشین کااجلاس آج منگل صبح 10 بجے باچاخان مرکز پشین جبکہ تحصیل حرمزئی اور تحصیل کاریزات کا اجلاس کل بروز بدھ طلب کیا گیاذمہ داران کو بروقت شرکت کی تاکید کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں