بی این پی سینٹر محمد قاسم رونجھو کے گھر فورسز کا چھاپہ

بیلہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و سینیٹر محمد قاسم رونجھو کے گھر پر فورسز کا چھاپہ، قاسم رونجھو نے گذشتہ روز سینٹ سیشن میں اظہار خیال کیا تھا۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بیلہ میں بی این پی کے رہنما سینٹر محمد قاسم رونجھو کے آبائی گھر وائیٹ ہاؤس پر بغیر کسی قانونی حیثیت سے پولیس فورس و دیگر سیکورٹی فورسسز چھاپہ مارا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما و ورکرز انکی رہائش گاہ پر جمع ہونا شروع ہوگئے۔سردار اختر مینگل نے کہا کہ گذشتہ روز سینٹ سیشن میں بلوچستان کے مسائل پر معتدل انداز میں سینٹر واجہ محمد قاسم رونجھو نے بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔سینیٹر قاسم رونجھو نے گذشتہ روز خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان کے خلاف نفرتوں کا اتنا بیج بویا گیا ہے کہ پنجاب میں بلوچستان کے لوگوں کو کافر سمجھا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو کالونی کے طور پر چلایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں