خضدار کو سیلاب زدہ قرار دیکر متاثرین کو فل فورریلیف دیا جائے،نیشنل پارٹی
خضدار(بیورورپورٹ) نیشنل پارٹی سٹی خضدار کے کابینہ کا اجلاس زیر صدارت سٹی صدر نادر بلوچ پارٹی سیکٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس کی شروعات تلاوت کلام پاک سے کی گئی پروگرام کی کاروائی جنرل سیکرٹری کریم بلوچ نے چلائی اجلاس سے نیشنل پارٹی تحصیل خضدار کے نائب صدر شیر احمد قمبرانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سعید مردوئی رابطہ سیکرٹری رئیس احمد بلوچ فنانس سیکرٹری یوسف مینگل پریس سیکرٹری ریاض احمد شاہوانی شرکت کی۔اجلاس میں تنظیمی امور علاقائی و سیاسی مسائل کےایجنڈے زیر بحث رہےاجلاس سے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئیں کہا کہ غیر سیاسی و مسلط شدہ نمائندوں کی غیر سنجیدہ فیصلوں و عوامی مسائل سے روگردانی سے بلوچستان پرآشوب وکھٹن حالات سے دوچار ہےان حالات میں نیشنل پارٹی کے سیاسی کارکنان اپنی ذمہداریاں سمجھتے ہوئیں عوامی مسائل کواجاگر کرنے و سیاسی ماحول کو پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں رہنماوں نے مزید کہا کہ خضدار و اس کے مساوات میں حالیہ بارشوں نے تبائی مچا دی ہے علاقہ مکین جانی مالی نقصان سے دوچار ہے لیکن منتخب نمائندے کہی نظر نہیں آرہے الیکشن میں بلند بانگ دعوے کرنے والےنام نہاد نمائندے اب عوام کو اس مشکل میں بے یارومددگار چھوڑ کر شہر ئ اقتدار کے مزے لینے میں مصروف عمل ہےرہنماوں نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہیکہ خضدار کو سیلاب زدہ قرار دیکر متاثرین کے لیے خصوصی گرانٹ کا اعلان کرکے ان کے نقصانات کا ازالہ کرےرہنماوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں نیشنل پارٹی کی قیادت ہی حقیقی معنوں میں بلوچ قوم کی رہنمائی کرسکتی ہے نیشنل پارٹی کا مرکزی کونسل سیشن ایک سنگ مینل ثابت ہوگا خضدار کے کارکنان تیاریوں میں تیزی لائیں اجلاس میں فیصلہ لیا گیا کہ یونٹ سازی کو تیز کیا جائے گا یونٹ سازی کے حوالے سے اہم فیصلے لیے گئیں.نومنتخب تحصیل کابینہ کی حلف برداری بنام میرجمہوریت میر حاصل خان بزنجو ستمبر کے آخر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیاپارٹی کو تحصیل میں مظبوط کرنے و کارکنان کو منظم کرنے کے لیے اہم فیصلے لیے گئی۔