قاسم رونجو کہ گھر پر بلاجواز چھاپہ، سیمی بلوچ کو ایئرپورٹ پرہراساں اور ذہنی کوفت دینا قابل مذمت عمل ہے، بی این پی

کوئٹہ (پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کہ مذمتی بیان میں پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر قاسم رونجو کہ گھر پہ بلا جواز فورسز کے چھاپے اور سیمی بلوچ کو کراچی ایئرپورٹ میں حراسہ کرنے اور ذہنی کوفت دینا قابل مذمت عمل ہے بیان میں کہا گیا سینیٹر میر قاسم رونجو کے گھر پر چھاپا چادر اور چار دیواری کی تقدس کی پامالی کی بنیادی وجہ ہے کہ گزشتہ دن انہوں نے ایوان بالا سینٹ میں بلوچستان سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا لیکن یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اب بلوچستان کے حوالے سے اظہار خیال پر مکمل پابندی لگ چکی ہے جبکہ ایوان بالا کے ممبر کے ساتھ ایسا ناروا سلوک رکھا جائے جو ایک عام سیاسی ورکر کے ساتھ کیا سلوک ہو سکتا ہے بیان میں کہا گیا بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت ہے جسے عوام کی بھر بھرپور حمایت حاصل ہے جبکہ ایک قومی جمہوری سیاسی اصولی موقف کے پاداش پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل شہید حبیب جالب بلوچ شہید میر نور الدین مینگل شہید سلام ایڈوکیٹ سمیت پارٹی کی 95 سے زیادہ پارٹی کے شہداء جام شہادت انہوں نے نوش کی لیکن پارٹی کے دوستوں کے مضبوط ارادوں کو کمزور نہیں کیا جا سکا اور اب بھی بلوچستان نیشنل پارٹی کہ قائد سردار اختر جان مینگل کی سربراہی میں ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گا بیان کے اخر میں سیمی بلوچ جو ایک خواتین ہے اس بات کو بھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا اور اس کے ساتھ یہ رویہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں