فیض حمید کا دورہ کابل پاکستان کوبہت مہنگا پڑا، اسحاق ڈار

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ لیٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا دورہ کابل پاکستان کوبہت مہنگا پڑا۔اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ فیض حمید حکومت کی اجازت کے بغیر نہیں جا سکتے تھے، ممکن نہیں کہ صدر اور وزیراعظم کی بغیراجازت تخریب کاری میں ملوث 100 سے زائد مجرموں کو رہا کردیں۔انہوں نے کہا کہ تخریب کاری کےخلاف آپریشن کے دوران مفرور کالعدم ٹی ٹی پی کے 35 سے 40 ہزارلوگوں کوبھی واپس آنے کی اجازت دی، آپریشن ضرب عضب، ردالفساد کے سبب 2017 تک تخریبیحملے تقریباً ختم ہوچکے تھے، تخریب کاروں کی رہائی اور واپس ملک آنے دینے کے سبب ملک میں دوبارہ تخریب کاری نظرآرہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ فیض حمید ہوں یا ملوث دیگر افراد ان کے خلاف جو بھی ہوگا قانون کے مطابق ہوگا، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہوں یابانی پی ٹی آئی ملوث ہوئے تو بھی یقین ہے ان کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں