بلوچستان اور سندھ کے مابین پانی کی تقسیم کا تنازعہ حل کرنےکیلئے کمیٹی قائم

کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سندھ اور بلوچستان کے مابین آبی تقسیم کے امور سے متعلق محکمہ آبپاشی کا بین الصوبائی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی ، صوبائی وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو سمیت بلوچستان کابینہ اور اراکین صوبائی اسمبلی ،سندھ اور بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریز آبپاشی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں ارسا معاہدے اور دونوں صوبوں کے موقف پیش کئے گئے ، وزیر اعلی بلوچستان نے دونوں صوبوں کے مابین آبی امور کے حل کیلئے کمیٹی قائم کردی کمیٹی میں دونوں صوبوں کے سیکرٹریز آبپاشی، ارسا ممبران شامل ہونگے ،کمیٹی اپنی حتمی جائزہ رپورٹ پر آبپاشی وزراءکی مشاورت سے قابل عمل تجاویز مرتب کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں